ارشد وارثی گھٹنے میں شدید چوٹ کے باعث ہسپتال منتقل کردیئے گئے
شیئر کریں
وارثی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مختلف ٹویٹس کے ذریعے زخمی گھٹنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ پیغامات دیئے
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور اداکار اور منا بھائی کے جگری دوست ’سرکٹ‘ کے کردار پر اپنی چھاپ لگانے والے ارشد وارثی گھٹنے میں شدید چوٹ کے باعث ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منابھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منا بھائی، گول مال اور جولی ایل ایل بی جیسی کامیاب فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار ارشد وارثی کو گھٹنہ زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹویٹر اکاؤنٹ پر مختلف ٹویٹس کے ذریعے اپنے زخمی گھٹنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ پیغامات دیئے۔پہلی ٹویٹ میں انہوں نے ہسپتال کے کمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز گھٹنے پر لگنے والی شدید چوٹ کے باعث میں ہسپتال میں موجود ہوں اور میرا علاج جاری ہے۔دوسری ٹویٹ میں انہوں نے اپنے زخمی پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ پیغام لکھا ’’درد بھری ٹانگ۔‘‘ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اپنے ڈاکٹر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی اوران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹرعلی ایرانی ایک اچھے فزیو تھراپسٹ کے ساتھ بہت اچھے انسان ہیں، آپ کا بہت شکریہ۔