میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنگی ، منگھوپیر ٹاؤنز محکمہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

کورنگی ، منگھوپیر ٹاؤنز محکمہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

دونوں ٹاؤنز کے گذشتہ دو برس کے ترقیاتی منصوبوں پر تحقیقات کے بعد چھاپے
حکام سے ٹاؤنز کی آمدنی، کروڑوں روپے کی گرانٹ اور دیگر معاملات پرسوالات

اینٹی کرپشن سندھ کا کورنگی اور منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز پر چھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی اور منگھوپیر میں مبینہ کرپشن کا معاملہ اینٹی کرپشن سندھ کے ریڈار پر آ گیا، اینٹی کرپشن کے انکوائری افسران ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار احمد اور دیگر نے دونوں ٹاؤنز میں گذشتہ دو برس کے ترقیاتی منصوبوں پر ابتداعی تحقیقات کے بعد چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کورنگی اور منگھوپیر ٹاون میونسپلز کے عملے میں کھلبلی مچ گئی، اینٹی کرپشن افسران نے دونوں ٹاؤنز میں حکام سے ٹاؤنز کی آمدنی، حکومت سندھ سے ملنے والی کروڑوں روپے کی گرانٹ اور دیگر معاملات کے متعلق سوالات کئے ، سوالات کے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر اینٹی کرپشن افسران نے کورنگی اور منگھوپیر ٹاؤنز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی اور منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی جس کے بعد ٹی ایم اوز، میونسپل افسران کو طلب کر کے معلومات حاصل کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں