کے ڈی اے میں انتظامی بحران پیدا ہونے کا خدشہ
شیئر کریں
نامعلوم محکموں کے مشکوک اور زیر تربیت ملازمین کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتیاں
محکمہ کی تمام یونینز متحدہ ، محکمہ بلدیات کے فیصلوں پر احتجاج کی تیاریاں
محکمہ بلدیات سندھ نے شہر قائد کے اہم ترین ادارے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پورے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کو ہلاکر رکھ دیا، ایس سی یو جی سروسز سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کے کونسل ملازمین کے ساتھ ساتھ نامعلوم محکموں کے مشکوک ملازمین اور زیر تربیت ملازمین کو بھی ڈیپوٹیشن پر منافع بخش عہدوں پر تعینات کرنے کا سلسلہ تیز کردیا گیا، ڈیڑھ درجن سے زائد افسران وملازمین کی کے ڈی اے میں مبینہ طور پر خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا انکشاف،عدالت عظمی کے احکامات کیخلاف ڈیپوٹیشن پر افسران وملازمین کی تعیناتیوں پر کے ڈی اے میں شدید انتظامی بحران اور ادارے کے اپنے افسران وملازمین کا مستقبل سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے ،محکمہ بلدیات سندھ کے اقدامات کیخلاف کے ڈی اے کی تمام یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشنز نے متحد ہوکرآل یونین گرینڈ الائنس تشکیل دیدیا ہے ،سوک سینٹر میں افسران کی غیر قانونی تعیناتیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ۔محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے ادارہ ترقیات کراچی میں مبینہ طور پر عدالتی احکامات کیخلاف غیر متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسران وملازمین کی تعیناتیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے ۔


