میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجکاری کے عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے،وزیراعظم

نجکاری کے عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

خسارے نے شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے،شہباز شریف
ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے،اجلاس میں گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے نے شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے،ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔ منگل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ،اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ خسارے کے شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے۔وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے،ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔ اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے سے پیشرفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی،ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی و بین الاقوامی اخبارات میں دیا جا چکا ہے ،کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے،سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شو اس ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں ،سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر احمد ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری ، مشیر وزیر اعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں