میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کو آئندہ جواب مزید سخت ہو گا، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

امریکا کو آئندہ جواب مزید سخت ہو گا، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام
ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے امریکا کو سخت پیغام دیا ہے کہ ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا۔پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گزشتہ شب امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے جواب میں ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کے بعد امریکی فوج نے قشم جزیرے پر واقع ایک ایرانی مواصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس کے ردِعمل میں ایرانی فضائیہ نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے خطے میں موجود ایک امریکی فضائی و ہیلی کاپٹر اڈے اور امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔ایرانی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب مختلف اور زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا اور ہم نے اپنے وعدے پر عمل کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ جوابی کارروائیاں امریکا کے لیے سبق ہونی چاہئیں اور خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں