سندھ بلڈنگ حیدرآباد میں ڈیمولیشن نوٹس مگر کارروائی غائب
شیئر کریں
دانش، حسین، حازق، سعید، فخرالدین، شفقت، نعمان، حنیف، عدنان ، کاشف کے پلاٹس پر نوٹس
اورنگزیب رضی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب قائم خانی، انسپکٹر شہاب الدین زرداری کا گندا کھیل
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے جاری کردہ ڈیمولیشن نوٹس کے باوجود لطیف آباد یونٹ نمبر 11میں بعض تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ مقامی افراد اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود کارروائی کیوں نہ ہو سکی۔ایس بی سی اے کی دستاویزات کے مطابق دانش (پلاٹ نمبر 396)، حسین، حازق (A-752 پارٹ)، سعید (536)، فخرالدین (369)، شفقت، نعمان (29 بلاک C-2)، حنیف (B-148)، عدنان (A-312) اور کاشف (60) کے پلاٹس کارروائی کے لیے فہرست میں شامل تھے ۔شہری حلقوں کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب قائم خانی اور انسپکٹر شہاب الدین زرداری کے کردار کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جنہیں اس گندے کھیل کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ریکارڈ، نوٹسز، فیلڈ رپورٹس اور کارروائی کی تفصیلات منظرِ عام پر لائی جائیں تاکہ حقائق واضح ہو سکیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کے ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور اگر کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


