دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،فیلڈ مارشل
شیئر کریں
سپہ سالار نے مغربی سرحدوں پر جوانوں کیساتھ عیدالاضحیٰ منائی،ژوب میں اگلے مورچوں کا دورہ
غیر انسانی، سفاکانہ اقدامات افواج پاکستان یا قوم کے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے، آئی ایس پی آر
فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں حالیہ بزدلانہ دہشتگردحملے پربیان دیتے ہوئے کہاایسے غیر انسانی اورسفاکانہ اقدامات افواجِ پاکستان یاقوم کے حوصلے کمزورنہیں کرسکتے،دہشتگردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے عیدالاضحیٰ مغربی سرحدوں پرتعینات جوانوں کیساتھ منائی،وہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں تک پہنچے جہاں انہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ آمدپرکورکمانڈر نے سپہ سالارکا استقبال کیا،فیلڈمارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھول رکھے،انہوں نے مادروطن کے دفاع میں شہادت پانے والے بہادر سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کیا،جوانوں کے غیرمعمولی حوصلے،غیرمتزلزل عزم ،آپریشنل تیاری کوسراہا اورجوانوں کی بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف ثابت قدم اور چوکسی کی بھی تعریف کی،انہوں نے پاکستان کے دیر پا استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔


