میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات ، مزمل حسین ہالیپوٹو خاموش تماشائی

سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات ، مزمل حسین ہالیپوٹو خاموش تماشائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

خلافِ ضابطہ عمارتیں کھڑی عمارتوں سے شہریوں کی جانیں داؤ پر، مسائل بے قابو
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2پلاٹ نمبر 10D, 27Bپر کمرشل سرگرمیاں جاری

کراچی میں غیر قانونی اور خلافِ ضابطہ تعمیرات کا دھندا کھلے عام جاری ہے ، جبکہ کراچی کی تباہ حالی پر ذمہ دار ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو مبینہ طور پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بغیر نقشہ منظوری اضافی منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور رہائشی پلاٹس پر کمرشل پلازے کھڑے ہو رہے ہیں، جس سے شہری زندگی شدید متاثر ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام، پارکنگ بحران اور سیوریج کے تباہ حال نظام نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں،مگر متعلقہ حکام صرف کاغذی کارروائی تک محدود دکھائی دیتے ہیں۔ کئی علاقوں میں رات کی تاریکی میں بھی تعمیراتی کام جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جس سے مبینہ ملی بھگت کے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناقص اور غیر قانونی تعمیرات کسی بھی وقت بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہیں، مگر اس کے باوجود مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ضلع شرقی کے رہائشی علاقے پی ای سی ایچ ایس کے بلاک 2 میں پلاٹ نمبر 10D , 27B پر کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں ۔مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی فوری گرینڈ آپریشن شروع کرے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں