میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائداعظم کے اصول آج بھی ملکی پالیسی کی بنیاد ہیں،شہباز شریف

قائداعظم کے اصول آج بھی ملکی پالیسی کی بنیاد ہیں،شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں
نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پاکستان کی پالیسی کی بنیاد ہیں، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک پرامن، ہم آہنگ اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر الثقافتی ملک ہے اور اس کا سماجی تنوع اس کی قومی طاقت ہے، حکومت پیغامِ پاکستان اور دیگر اقدامات کے ذریعے انتہا پسندی کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔شہباز شریف نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات، قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق، کاروبار و انسانی حقوق کی پالیسی، اور آگاہی پروگراموں کا ذکر کیا، اور کہا کہ قائداعظم کے اصول انصاف، دیانت اور امن آج بھی قومی پالیسی کی بنیاد ہیں، انہوں نے صنفی تشدد کے خاتمے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کو بھی اہم قرار دیا۔وزیراعظم نے نوجوانوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ برداشت، ہمدردی اور رواداری کو فروغ دیں تاکہ ایک
پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں