میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی طیاروں کے پر کاٹ دیے

پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی طیاروں کے پر کاٹ دیے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایئر انڈیا کو ایک سال میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا جھٹکا، بھارتی ایئرلائن کی مالی حالت ابتر
عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ،ایئر لائن کے منافع کو نگل لیا،رپورٹ

ایران جنگ اور پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش نے بھارتی قومی ایٔرلائن کو تاریخی خسارے کے گڑھے میں دھکیل دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کی بڑی کمپنی ‘ایٔر انڈیا’ کے لیے مالی سال 2025؍26ء ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے، سنگاپور ایٔرلائنز، جو ایٔر انڈیا میں 25 فیصد حصص کی مالک ہے، اس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایٔر انڈیا گروپ کو ایک سال میں 2۔80 ارب ڈالر (تقریباً 3۔56 ارب سنگاپور ڈالر) کا ناقابلِ یقین نقصان ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایٔر انڈیا کی اس تباہ حالی کے پیچھے تین بڑے عوامل کارفرما ہیں، پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی حدود بند کرنے سے ایٔر انڈیا کے طویل روٹس نا صرف طویل ہوئے بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا، خطے میں جاری ایران جنگ کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کی اہم مارکیٹیں اور پروازوں کے راستے بری طرح متاثر ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ہوا، جس نے ایٔر لائن کے منافع کو نگل لیا، ٹاٹا گروپ کی ملکیت میں آنے کے بعد ایٔر انڈیا کی بحالی کے جو منصوبے بنائے گئے تھے، وہ اب شدید خطرے میں ہیں، خسارے کے باعث ایٔر انڈیا کو اپنی درجنوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں، جس سے اس کی ساکھ اور مارکیٹ شیٔر دونوں متاثر ہوئے۔بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ سال گجرات میں ہونے والے ڈریم لائنر حادثے (جس میں 260 افراد ہلاک ہوئے) کے بعد سے ایٔر لائن پہلے ہی کڑی نگرانی اور عوامی دباؤ کا شکار تھی، ایٔر انڈیا کی اس کمزوری کا فائدہ غیرملکی ایٔرلائنز اٹھا رہی ہیں، لوفتھانزا اور کیتھے پیسیفک جیسی کمپنیوں نے بھارتی مارکیٹ میں اپنی سروسز بڑھا دی ہیں، جس سے مقامی ایٔرلائن کا مقابلہ مزید مشکل ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں