میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکاکا اسرائیل میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے پر غور

امریکاکا اسرائیل میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے پر غور

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

واشنگٹن، تل ابیب کے درمیان جاری بات چیت میں اشارہ، اسرائیلی میڈیا
اسرائیل میں اس وقت تعینات امریکی افواج کہیں نہیں جائیں گی، ذرائع

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے اندر مستقل فوجی دستوں کی تعیناتی کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی کے مستقبل میں ایک بنیادی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔اسرائیلی اخبار یسرائیل یایوم نے ایک سینیٔر سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل میں اس وقت تعینات امریکی افواج کہیں نہیں جائیں گی۔ذرائع نے اشارہ کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان جاری بات چیت اس فوجی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے کئی منظرناموں پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ محض مشترکہ مشقوں یا عارضی تعیناتی نہیں ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیر بحث تجاویز میں جدید امریکی فضائی دفاعی بیٹریاں تعینات کرنا اور لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کو مستقل طور پر تعینات کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فوجی اور لاجسٹک اجزاء سے متعلق بھی تجاویز ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ توقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں اگلا امریکی اڈہ اسرائیل کے اندر ہی ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں