میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بسم اللہ گارڈن میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیر

بسم اللہ گارڈن میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی اور جنید آرائیں پر سرپرستی کے الزامات
ٹریفک، پارکنگ اور سیوریج کے مسائل میں بھی اضافے کا خدشہ،ماحول متاثر

لطیف آباد یونٹ 10کے علاقے بسم اللہ گارڈن، بلاک ون، اسٹریٹ ون میں رہائشی پلاٹ پر مبینہ طور پر کمرشل پلازہ تعمیر کیے جانے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، جہاں شہریوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بعض افسران پر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر ایک بڑا کمرشل پلازہ تیزی سے تعمیر کیا جا رہا ہے ، حالانکہ یہ پلاٹ رہائشی مقاصد کے لیے مختص بتایا جاتا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برابر میں پلازہ تعمیر ہو رہا ہے ، جس کے باعث علاقے کا پورا رہائشی ماحول متاثر ہو رہا ہے جبکہ ٹریفک، پارکنگ اور سیوریج کے مسائل میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی مبینہ طور پر لاکھوں روپے لے کر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، جبکہ اس سارے معاملے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنید آرائیں کا کردار بھی زیرِ بحث ہے ، جنہیں بلڈنگ مافیا میں نواز سمیجو کا رائٹ ہینڈ کہا جاتا ہے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جنید آرائیں مبینہ طور پر بلڈرز اور متعلقہ عناصر کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں، جس کے باعث کئی متنازع تعمیراتی منصوبے بغیر رکاوٹ جاری رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بسم اللہ گارڈن میں جاری اس پلازہ منصوبے میں بھی مبینہ طور پر انہی افسران کی پشت پناہی شامل ہے ۔تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی منزلہ تعمیراتی ڈھانچہ بجلی کی خطرناک تاروں کے انتہائی قریب تعمیر کیا جا رہا ہے ، جبکہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات سندھ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کمشنر حیدرآباد اور اینٹی کرپشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بسم اللہ گارڈن بلاک ون اسٹریٹ ون میں جاری مبینہ غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیرات کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث افسران و بلڈر کے خلاف شفاف تحقیقات کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں