عزیزآباد کا اشتہاری گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو گرفتار
شیئر کریں
ملزم عمیر عرف ببلو علاقے میں گٹکا ماوا سپلائی و فروخت کرنے کے دوران گرفتار ہوا
ڈیلر عمیر عرف ببلو اپنے گھر نما کارخانے سے گٹکا ماوا تیار کرکیکیبنوں پر سپلائی کرتا تھا
عزیزآباد کا اشتہاری گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر عمیر عرف ببلو گرفتار، ملزم عمیر عرف ببلو علاقے میں گٹکا ماوا سپلائی و فروخت کرنے کے دوران گرفتار ہوا، ڈیلر عمیر عرف ببلو عرصہ دراز سے اپنے گھر نما کارخانے سے گٹکا ماوا تیار کر اپنے کیبنوں پر سپلائی اور فروخت کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل عزیزآباد کا بدنام گٹکاماوا فروش، ڈیلر ملزم گرفتار، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر تھانہ عزیزآباد پولیس کی گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں کارروائی کے دوران تھانہ عزیزآباد پولیس نے گینگ آف عزیزآباد کا دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر اشتہاری ملزم عمیر عرف ببلو ولد محمد قاسم کو گرفتار کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ ملزم عمیر عرف ببلو کو 4 مئی2026 بروز پیر کی صبح گرفتار کیا گیا جبکہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم عمیر عرف ببلو کو 5 مء 2026 بروز منگل شام 6 بجے اندرونی گلی نعمت کالونی بلاک 8 عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا جب ملزم عمیر عرف ببلو بھنگوریا گوٹھ سے اپنے گھر نما کارخانے سے گٹکا ماوا کے پیکٹ تیار کر کے اپنے 8 سے 10 کیبنوں پر سپلائی کرنے نکلا تھا، بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھی عمیر عرف ببلو پر علاقہ عزیزآباد میں گٹکا ماوا فروشی کے جرم میں ایف آئی آر 2023 اور 2025 میں درج ہوچکی ہیں اور کچھ دن قبل اسکا پارٹنر جنید بندانی بھی گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کرنے کے جرم میں علاقہ عزیزآباد سے گرفتار ہوا ہے جبکہ عمیر عرف ببلو کا کارخانہ اور دیگر پاٹنر شعیب، کاشف اب بھی تھانہ عزیزآباد پولیس کی پہنچ سے دور ہیں، ملزم عمیر عرف ببلو کے قبضے سے 40 عدد گٹکا ماوا پیکٹ برآمد ہوئے، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 2762026 بجرم دفعہ 4(8)-1 AGMA درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم اس سے قبل مقدمہ نمبر 2442026 بجرم دفعہ 48(I) تھانہ عزیزآباد میں اشتہاری (Absconder) بھی تھا، جسے اس مقدمہ میں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔(رپورٹایم جے کے)


