امریکی ناکہ بندی سے ایران کی تجارت معطل
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
چاہ بہار میں 20 سے زائد جہاز پھنس گئے، سینٹکام کا بیان
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے۔سینٹکام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر روزانہ اوسطا 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے تاہم جاری ناکہ بندی کے باعث اب وہاں 20 سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث بحری تجارت متاثر ہو رہی ہے اور جہاز بندرگاہ پر رکے ہوئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات ایران پر اقتصادی دبا بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


