پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہا ئی تحریک کو متحرک کرنے کا اعلان
شیئر کریں
تحریک انصا ف اپنے رہنما ؤں اور کارکنوں کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی،اب وقت آگیا ہے با نی پی ٹی آئی کی رہا ئی تحریک میں کارکنان کو متحرک کیاجائے،بیرسٹر گوہر
کارکنوں اور ممبرا ن کو با نی پی ٹی آئی کے نظریے پر ڈٹ کر کھڑا رہنے پر خرا ج تحسین پیش ،فیصل آباد، جڑا نوالہ،ساہیاں والا کے ارا کین اسمبلی اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو
ؔ
پی ٹی آئی کے قائم مقام چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ اب وقت آگیا ہے با نی پی ٹی آئی کی رہا ئی تحریک کو متحرک کیا جائے، کارکنوں اور ممبرا ن کو با نی پی ٹی آئی کے نظریے پر ڈٹ کر کھڑا رہنے پر خرا ج تحسین پیش کرتا ہوں تحریک انصا ف اپنے رہنما ؤں اور کارکنوں کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، جنید افضل ساہی سے ہو نے والی ناانصا فی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھا ئے گی ، ا ن خیا لا ت کا اظہار انہوں نے فیصل آباد، جڑا نوالہ،ساہیاں والا کے ارا کین اسمبلی اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر کی فیصل آبادآمد پرتحریک انصاف کے ایم این اے محمد علی سرفراز کے ہمراہ سنت اتحاد کونسل کے چیٔرمین ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر انکے بھائی صاحبزادہ حسن رضا سے ملاقات کی اور صاحبزادہ حامد رضا کی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے اور پارٹی کیلئے قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا بعداازں تحصیل جڑانوالہ میں بیرسٹر گوہر نے سابقہ ایم این اے رائے حیدر علی کھرل کے بھائی رائے حیب اللہ، ایم پی اے محمد اکرم چوہدری، ٹکٹ ہولڈر عمیر وصی،ملک ظفر اقبال کھوکھر و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی، بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی تحریک میں کارکنان کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور یومِ تاسیس کے موقع پر قائم مقام چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی سابقہ ایم این اے رائیحیدر علی خاں، ایم پی اے محمد اکرم چوہدری،عمیر وصی اور پارٹی کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر ڈٹ کے کھڑے رہنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔


