میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا فیلڈ مارشل کا دورۂ تہرن،اہم امریکی پیغام پہنچا دیا،امریکا ، ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میںہوں گے تحریک انصاف کااسمبلیوں سے استعفے دینے پرغور،محمود اچکزئی ، ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کیلئے دبائو پی ای سی ایچ ایس، امتحانی مرکز پر چیئرمین میٹرک بورڈ کا چھاپہ، سینٹر سپرٹنڈنٹ معطل وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ، ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ قبضہ مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیر داخلہ سندھ کراچی کو حق دو کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے ان کو سِیل کر دینگے، مرتضیٰ وہاب افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں ، تازہ حملے میں11فلسطینی شہید سندھ بلڈنگ، اسکیم 24گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کا راج

ای پیج

e-Paper
کراچی کو حق دو کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے ان کو سِیل کر دینگے، مرتضیٰ وہاب

کراچی کو حق دو کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے ان کو سِیل کر دینگے، مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

شاہراہِ نور جہاں ہم نے بنائی، بینرز لگے ہوئے تھے شکریہ جماعت اسلامی، اس منافقت سے کبھی اس شہر کا بھلا نہیں ہوا
ترقیاتی کام کے ایم سی کرتی ہے مگر نقصان کوئی اور پہنچا دیتا ہے،تقریب سے خطاب ،میئر کراچی کی جماعتِ اسلامی پر تنقید

میئر کراچی مرتضی وہاب نے جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کراچی کو حق دو کے بینرز لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اس چیز پر غور کر رہا ہوں کہ جو دکاندار اس طرح کے بینرز بنائیں گے ان کو سِیل کریں گے۔تقریب سے خطاب میں میئر کراچی نے بلدیہ عظمی کراچی میں ویجیلنس اسکواڈ کے لیے 20 الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا اعلان کیا اور شہر کے انفرااسٹرکچر کے تحفظ اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا عندیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ وارڈنز کو پروٹوکول ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب انہیں ویجیلنس اسکواڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے، میرے ساتھ کوئی وارڈن نہیں چلتا، تمام وسائل شہر کی خدمت کے لیے استعمال ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ویجیلنس اسکواڈ وال چاکنگ، غیر قانونی پوسٹرز و بینرز، گرل کاٹنے، اسٹریٹ لائٹس چوری کرنے اور شہر کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے عناصر پر نظر رکھے گا جبکہ پلوں کے نیچے اور دیگر مقامات پر نشہ کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کام کے ایم سی کرتی ہے مگر نقصان کوئی اور پہنچا دیتا ہے، اسی لیے ویجیلنس اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔میئر کراچی نے کہا کہ یہ موٹر سائیکلیں کسی پروٹوکول کے لیے نہیں بلکہ شہرِ قائد کی ملکیت ہیں اور کے ایم سی کا عملہ انہیں مختلف علاقوں میں استعمال کرے گا۔انہوںنے کہا کہ شہر کو گرین انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، کے ایم سی بلڈنگ پہلے ہی سولر پر منتقل ہو چکی ہے جبکہ اسپتالوں اور پمپنگ اسٹیشنز کی سولرائزیشن جاری ہے، مستقبل میں فیول کی بچت کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اور ٹرانسپورٹ کو بتدریج الیکٹرک وہیکل پر منتقل کیا جائے گا، قومی معاملات پر اتحاد ضروری ہے جبکہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔میئر کراچی نے دعوی کیا کہ لیاری ٹرانسفارمیشن اور شاہراہِ نور جہاں جیسے منصوبے کے ایم سی نے مکمل کیے مگر کریڈٹ کوئی اور لے رہا ہے، شاہراہِ نور جہاں ہم نے بنائی، بینرز لگے ہوئے تھے شکریہ جماعت اسلامی، اس منافقت سے کبھی اس شہر کا بھلا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہر اجلاس میں سیف بھائی یرغمال ہو جاتے ہیں، ویڈیو میں ثابت کیا جائے کہ حملہ کس نے کیا۔مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا اور سیاسی منافقت سے کراچی کا کوئی بھلا نہیں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں