ایران کا امریکا سے جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
شیئر کریں
ثالثوں کی دی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد ، فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا
ایران کے جزیرے خارگ میں دھماکوں کی اطلاعات، زور دار دھماکے سنے گئے
ایران کا امریکا سے جنگ بندی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیلئے جاری کوششیں اور مذاکرات ختم ہو گئی ہیں۔ ایران نے ثالثوں کی جانب سے دی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ دوسری جانب ایران کے جزیرے خارگ میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے جزیرے پر بمباری کردی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جزیرے خارگ میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں، جن کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ بتائی جا رہی ہے، ممکنہ طور پر امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے جزیرے کو نشانہ بنایا اور حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، مبینہ حملے میں جزیرہ خارگ کی جیٹی بھی تباہ ہوگئی، تاہم تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی، دوبارہ کبھی واپس نہیں لائی جائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن شاید ایسا ہوگا، اب جب کہ ہمارے پاس ایران میں مکمل حکومت کی تبدیلی ہے جہاں مختلف، سمجھدار اور کم بنیاد پرست ذہن غالب ہیں، شاید کوئی انقلابی طور پر حیرت انگیز واقعہ ہو، کون جانتا ہے؟ ہم آج رات دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک کا پتہ لگائیں گے، 47 سال سے بھتہ خوری، کرپشن اور موت کا سلسلہ آخرکار ختم ہو جائے گا، خدا ایران کے عظیم لوگوں کو سلامت رکھے۔


