میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مویشی منڈی میں قربانی جانوروں کی ریکارڈفروخت

مویشی منڈی میں قربانی جانوروں کی ریکارڈفروخت

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ:جوہرمجید) عیدالضحی میں ایک دن باقی رہ گیا ،مویشی منڈی میں اسوقت قربانی کاجانور 15 فیصد رہ گیاجبکہ مختلف بلاکس میں بھائو تائو جاری ہیں اورخریداری میںبھی مزید تیز آچکی ہے تفصیل کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ابتک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد جانورفروخت ہوچکاہے جبکہ قربانی کے جانوروں کی آمدکاسلسلہ اب بھی جاری ہے ،ایڈمنسٹرمویشی منڈی راناعمران کاکہناتھاکہ عیدالضحی سے ایک روزپہلے مویشی منڈی میں صرف پندرہ فیصدقربانی کاجانور موجودہے جبکہ پچاسی فیصد جانورقربانی کے لیے فروخت ہوچکاہے جوکہ ایک ریکارڈہے ،انتظامیہ کاکہناتھاکہ جب سے مویشی منڈی قائم کی گئی ہے اطراف میں آبادفلڈمتاثرین اوردیگرآبادی کے سیکڑوں مکینوں میں بھی راشن اورپانی مفت فراہم کیاگیا،انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی کے اطراف آباد فلڈمتاثرین کوروزانہ کی بنیاد پر پانی کی مفت سپلائی جاری رہی جبکہ سیکڑوں غریب خاندانوں میں مفت کھانااورراشن بھی تقسیم کیاگیا،متاثرین نے کہاکہ ہماری داد رسی کرنے پرہم مویشی منڈی انتظامیہ کے شکرگزارہیں انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی انتظامیہ کے ہرسال کی طرح 2021میں بھی ہمارے اوپر بہت سے احسانات ہیں ،ایڈمنسٹریٹر راناعمران کامزیدکہناتھاکہ انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل تھاکہ غریبوں کوبھی ریلیف ملے آخرمیں میڈیاترجمان مویشی منڈی یاوررضاچائولہ نے کہاکہ مویشی منڈی انتظامیہ نے فلڈمتاثرین اورغریب بستیوں کی داد رسی کرکے انسانیت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے، انہوں نے اطراف میں آبادسوسائٹیزکے مکینوں کا بھی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ہرلمحہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں