میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد میں خلاف ضابطہ بلند ہوتی کمزور عمارتیں

سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد میں خلاف ضابطہ بلند ہوتی کمزور عمارتیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈپٹی عمران رضوی، انسپکٹر لطافت مرزا، بیٹر اسامہ گٹھ جوڑ سے غیر قانونی تعمیرات کو فروغ
سی ون ایریا پلاٹ نمبر 20/2, 16/2 پراٹھتی بلندیاں ، تحقیقاتی اداروں پر سوالیہ نشان

وسطی کے گنجان آباد رہائشی علاقے لیاقت آباد میں سی ون ایریا کے اندر خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 20/2 اور 16/2 پر زیرِ تعمیر عمارتوں میں بلدیاتی قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈالتے ہوئے کمزور اسٹرکچر پر اضافی منزلیں اٹھائی جا رہی ہیں، جس سے مکینوں کی جان کو جو خطرات لاحق ہیں، وہ انتہائی تشویش ناک ہیں۔یہ غیر قانونی تعمیرات مبینہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی بلڈنگ انسپکٹر لطافت مرزا اور بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد بیٹر اسامہ کے درمیان گٹھ جوڑ کے باعث فروغ پا رہی ہیں۔ شہریوں کے مطابق مذکورہ تعمیرات میں بلڈنگ افسران پیشہ ورانہ لاپروائی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ متعلقہ تحقیقاتی اداروں کی کارکردگی بھی عوامی تحفظ کے معاملے میں شدید سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔ ماہرین تعمیرات کے مطابق لیاقت آباد کی یہ کمزور اور بغیر منظوری کے اٹھائی جانے والی عمارتیں زلزلے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تباہی کا سبب بن سکتی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں