میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب کی طویل تعیناتی اوربدعنوانیاں، عوام ناراض

ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب کی طویل تعیناتی اوربدعنوانیاں، عوام ناراض

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

سرکاری افسر تین سال سے زائد ایک ہی عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتا، کرپشن پر سوالات
کماؤ پوت افسران کو کروڑوں کی کرپشن کا موقع دینے کے الزامات،شفافیت پر خدشات

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اورنگزیب رضی کی طویل تعیناتی اور مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہری اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے قواعد و ضوابط کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر تین سال سے زائد ایک ہی عہدے یا مقام پر تعینات نہیں رہ سکتا، تاہم اورنگزیب رضی گزشتہ تقریباً 12 سال سے زائد عرصے سے اسی عہدے پر فائز ہیں، جس پر شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلڈنگ کنٹرول کے بعض حلقوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ مبینہ طور پر کماؤ افسران کو لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا رہا ہے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ان الزامات میں صداقت ہے تو یہ نہ صرف ادارے بلکہ پورے نظام کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ۔مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے معاملات میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے باعث شہر میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کی منظوری اور نگرانی کے عمل پر بھی سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔ اس صورتحال میں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ احتسابی و تحقیقاتی ادارے اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف تحقیقات کرائیں۔شہری و سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر تحقیقات میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا بے ضابطگی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ، تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے اور سرکاری نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں