میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی میں میزائل حملوں کے دوران 2پاکستانی جاں بحق

دبئی میں میزائل حملوں کے دوران 2پاکستانی جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم
پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان

حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی میں میزائل کے ملبے تلے دب کر دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ تمام ضروری مدد فراہم کی جا سکے اور لاشوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں ہمارے دل سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ایکس اکاونٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ روز دبئی کے علاقے البرشا میں میزائل کو انٹرسیپٹر سے روکے جانے کے بعد اس کے ملبے تلے آ کر ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں