بلدیہ عظمیٰ، محکمہ انجینئرنگ میں چھ ماہ بعد ڈائریکٹر جنرل کو تعینات
شیئر کریں
چھ ماہ قبل ہٹائے جانے والے طارق حسین مغل کو ہی دوبارہ عہدے پر تعینات کردیا گیا
مرتضیٰ وہاب کی ناراضی کے باوجود ڈپٹی میئر کی ایماء پر دوبارہ تعیناتی ممکن ہوسکی(ذرائع)
بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انجینئرنگ میں چھ ماہ بعد ڈائریکٹر جنرل کو تعینات کردیا گیا ۔ ایس سی یو جی انجینئرنگ برانچ میں گریڈ 20 کے انجینئر طارق حسین مغل کو ہی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے جنہیں چھ ماہ قبل اچانک گزشتہ سال ستمبر میں اس وقت عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر شہر میں بیک وقت 106 سڑکوں کی تعمیرنو اور بحالی کے کام کا آغاز کیا گیا تھا ۔انجینئرنگ کے قریبی ذرائع کے مطابق طارق مغل کو ہٹائے جانے کی وجہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ناراضگی بنی تھی ،جس کے سبب چھ ماہ تک ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ خالی رکھ کر سینئر ڈائریکٹر سے کام چلایا گیا۔ ذرائع کے مطابق طارق حسین مغل کی دوبارہ تعیناتی میں ڈپٹی میئر کے ایم سی سلمان عبداللہ مراد نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔


