میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کی 9 ہزار جعلی انٹریاں کیے جانے کاانکشاف

پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کی 9 ہزار جعلی انٹریاں کیے جانے کاانکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی 9 ہزار جعلی انٹریاں ہوئیں، ویکسی نیشن کی جعلی انٹریوں پر79 افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی اور 16 افراد پر مقدمات درج کیے گئے، نواز شریف کے نام پرغلط انٹری کرنے والوں کیخلاف بھی تحقیقات جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بھی موجود تھے۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں لاہورڈینگی کی آماجگاہ بن گیا ہے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بیڈز بھی مختص کر دیے گئے، عوام ڈیڑھ ماہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئیاحتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نجی وسرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کو مفت ادویات دینے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ پنجاب میں کورونا وبائ￿ کی چوتھی لہر دم توڑ گئی ہے، پنجاب کے4 کروڑ75 لاکھ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کی 9 ہزار جعلی انٹریاں بھی ہوئی ہیں، ویکسی نیشن کی جعلی انٹریوں پر79 افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی اور 16 افراد پر مقدمات درج کرائے گئے، نواز شریف کے نام کی غلط انٹری بہت بڑی سازش تھی، نوازشریف کی ویکسی نیشن کی غلط انٹری کرنے والوں کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ الحمد للہ کم سے کم ایک ویکسین لگانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج انشائ￿ اللہ مکمل ویکسینیشن کروانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہو جائے گی۔ 31 دسمبر تک 7 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے ہدف کو انشائ￿ اللہ حاصل کیا جائے گا۔ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو وہ آج ہی لگوائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں