میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، اربوں روپے کے کمرشل پلاٹس کی لیز منسوخی لٹک گئی

ادارہ ترقیات، اربوں روپے کے کمرشل پلاٹس کی لیز منسوخی لٹک گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

زمینوں کی بندربانٹ کی اطلاعات پر ڈائریکٹر جنرل کے ایکشن میں سسٹم رکاوٹ
B-70بلاک 6گلستان جوہر کا پلاٹ مضبوط سسٹم نے منسوخ نہیں ہونے دیا

ادارہ ترقیات کراچی میں اربوں روپے کے پلاٹوں کی کمرشل لیز کی منسوخی پر تاحال مکمل عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔ ادارے میں موجود مضبوط سسٹم رکاوٹ بنا ہوا ہے، جس کے سبب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے متنازع پلاٹوں کی فائلز منجمند کرنے سے گریز گیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں زمینوں کی بندربانٹ کی اطلاعات پر ڈائریکٹر جنرل نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے تحقیقات کے بعد منسوخی کی تجویز دی جس پر لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، کورنگی اور سرجانی کے متعدد پلاٹس کی ٹرانسفر، کمرشل لیز اور ایملگمیشن منسوخ کرنے کی سفارش کی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارش پر لیز منسوخی کے لیٹر جاری کیے گئے، جبکہ B-70 بلاک 6گلستان جوہر کا پلاٹ سسٹم نے کینسل نہیں ہونے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ لیٹر محض دکھاوا ثابت ہورہے ہیں۔ مضبوط سسٹم کے زیر اثر افسران آئی ٹی کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ سے ان متنازع پلاٹوں کی فائلیں فریز کرنے سے گریزاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں