میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ماڈل کالونی میں تعمیراتی لاقانونیت کا سلسلہ برقرار

سندھ بلڈنگ، ماڈل کالونی میں تعمیراتی لاقانونیت کا سلسلہ برقرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

علی خان کی تعیناتی کے بعد ناجائز تعمیرات میں اضافہ ،سٹیزن کونسل کا کارروائی کا مطالبہ
شیٹ نمبر 27پلاٹ ایف 19 ، آئی 12 پرغیر قانونی منصوبہ جاری ، شہری بے چین

ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں تعینات ہونے والے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی علی خان نے اپنے پیشرو ذوالفقار بلیدی کی روایات کو زبردست انداز میں زندہ رکھا ہے اور ناجائز تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ذرائع کے مطابق علی خان کی تعیناتی کے بعد ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نہ صرف جاری غیر قانونی کاموں کو روکنے میں ناکامی دکھائی بلکہ متعدد نئی تعمیرات کی راہ ہموار کردی۔ مشاہدے کے مطابق گزشتہ کالونی کی شیٹ نمبر 27 میں پلاٹ نمبر F19, اور i12 پرغیر قانونی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے دفتر میں شکایات درج کروانے والے شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور انہیں کارروائی کے بجائے مزید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ ایک رہائشی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ "علی خان صاحب نے تو کھل کر تعمیراتی مافیا کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، ان کے آنے کے بعد ناجائز تعمیرات پر کام کی رفتار دگنی ہو گئی ہے ۔”سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کو اگرچہ اس بارے میں متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں، لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی خان کو اعلیٰ سطح پر تحفظ حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے خوف ہو کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ماڈل کالونی سٹیزن کونسل نے اس معاملے پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو کو تفصیلی رپورٹ جمع کروا دی ہے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کونسل کا کہنا ہے کہ اگر جلد کارروائی نہ ہوئی تو وہ احتجاجی مہم شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں