میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعظم

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

مجھ سمیت پوری قوم کو مادرِ وطن پر قربان ہونیوالے شہداء پر فخر ہے، شہباز شریف
10 جوانوں کو خراج عقیدت پیش،افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں مادرِ وطن پر قربان ہونے والے 10 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مزموم کوشش کو بری طرح ناکام بنانے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔انہوں نے کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر میں 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے منظم حملوں کو ناکام بنانے اور 58 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔وزیراعظم نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں مختلف آپریشنز میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم 88 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر ارض وطن کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں