ایس بی سی اے، محمود آباد میں90اسکوائر یارڈ پر 5منزلہ عمارت بنا دی
شیئر کریں
عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات،عدالت نے متعلقہ عمارت کا فوری انسپکشن کرنے کا حکم دیدیا
غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر ایس بی سی اے سے 2فروری تک رپورٹ طلب
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر ایس بی سی اے سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں محمود آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو متعلقہ عمارت کا فوری انسپکشن کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 90اسکوائر یارڈ پر 5 منزلہ عمارت بنا دی گئی۔ اب اس کو فروخت کر کے رہائش بھی ہو رہی ہے۔ عدالت نے تعمیرات روکنے کا بھی حکم دیا تھا۔ لیکن عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات کی گئی۔ ایس ایس جی سی نے کنکشن منقطع کرلیے۔ لیکن دیگر یوٹیلیٹی کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں۔


