میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، محکمے کے افسران اور غیر قانونی تعمیرات کا گٹھ جوڑ

سندھ بلڈنگ، محکمے کے افسران اور غیر قانونی تعمیرات کا گٹھ جوڑ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

گلستان ظفر سوسائٹی پلاٹ نمبر اے 17پر کمرشل پورشن تعمیر، رہائشی پریشان احتجاج کی دھمکی
رہائشی پلاٹ پر قائم کمرشل یونٹ سوسائٹی کے راستے میں حائل ،آصف شیخ مافیا کا سرپرست

ضلع شرقی کے علاقے سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی ذیلی اکائی گلستان ظفر سوسائٹی، بلاک بی میں ایک سنگین انتظامی اسکینڈل سامنے آیا ہے ۔ پلاٹ نمبر A-17لائن 5))کے مالک نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ آصف شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر امتیاز شیخ کے مفاد پرستانہ تعاون سے رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی طور پر کمرشل پورشن یونٹ تعمیر کر ڈالا ہے ۔سوسائٹی کی مقررہ سڑک اور گزرگاہ کے ایک حصے پر غیرقانونی قبضہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ، ہنگامی صورتحال میں رکاوٹ کا خدشہ، سوسائٹی کے ماسٹر پلان اور ترتیب کا سراسر مذاق اڑایا جانا،تعمیر سے قبل نہ کوئی باقاعدہ نوٹس جاری کیا گیا، نہ ہی مقامی رہائشیوں سے مشاورت کی گئی۔علاقے کے باشِندوں کا الزام ہے کہ یہ غیرقانونی ڈھانچہ محض چند افراد کی مفاد پرستی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں میں بارہا شکایات درج کرانے کے باوجود اب تک کوئی عملی کارروائی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری ہٹائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی اس عمل کو خودسری اور قانون شکنی قرار دیا ہے ۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایسی حرکتیں نہ صرف سوسائٹی کے قوانین کی دھجیاں اڑاتی ہیں بلکہ شہری انتظامیہ کے قانونی اختیارات کو بھی مجروح کرتی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی بھی اپیل کی ہے ۔ اس معاملے پر متعلقہ بلدیاتی و بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح موقف یا کارروائی سامنے نہیں آئی ہے ۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر غیرقانونی ڈھانچہ نہ ہٹایا گیا اور مجرمانہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف اقدام نہ اٹھایا گیا، تو وہ سڑکوں پر اترنے اور عدالتی سطح پر چارہ جوئی کا راستہ اختیار کریں گے ۔یہ معاملہ شہر میں پھیلی بدانتظامی، اقربا پروری اور قانون کی بالا دستی کے فقدان کی ایک اور کڑی ہے ۔ عوام کی جانب سے شفاف اور فوری کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں