سرچ آپریشن مکمل، گل پلازہ عمارت سیل کرنے کا اعلان
شیئر کریں
اب بھی کسی کا پیارا لاپتہ ہے تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، ڈی سی
13 کے ورثاء نے اب تک ڈی این اے سیمپل نہیں دیے،گفتگو
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کراچی جنوبی جاوید نبی کھوسو نے گل پلازا آتشزدگی کے 8 ویں دن سرچ آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں ڈی سی کراچی جنوبی نے کہا کہ گل پلازا میں سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا،آج عمارت سیل کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب بھی کسی کا پیارا لاپتہ ہے تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، 79 لاپتہ افراد میں سے 13 کے ورثاء نے اب تک ڈی این اے سیمپل نہیں دیے۔جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ 73 جاں بحق افراد میں سے 23 کی شناخت ڈی این اے میچنگ سے ہو چکی ہے، 55 خاندانوں نے ڈی این اے کے نمونے جمع کرائے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 79 ہے، جن کے نام فہرست میں موجود ہیں، متاثرہ عمارت میں جانے سے گریز کیا جائے، ہم نے مارکنگ بھی کی ہے۔


