میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جان بچانے والے محسن کو عرصے بعد دیکھ کر پرندہ جذباتی ہوگیا

جان بچانے والے محسن کو عرصے بعد دیکھ کر پرندہ جذباتی ہوگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میں ایک شہری نے خطرے سے دوچار پرندے کونج کو بچایا جس کے بعد پرندے نے اپنے محسن کے ساتھ ساتھ رہنا شروع کردیا۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر امیٹھی سے تعلق رکھنے والے محمد عارف نامی شخص نے خطرے سے دوچار کونج کو بچا کر اس کی صحت بحال کی جس کے بعد کونج نے عارف کا پورے قصبے میں پیچھا کرنا شروع کر دیا اور ان کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔دوسری جانب جب معاملہ بھارتی محکمہ جنگلات کے علم میں آیا تو انہوں نے پرندے کو عارف سے الگ کردیا مگر کونج اپنے محسن کو نہیں بھولا۔ دونوں کی علیحدگی کے بعد انٹرنیٹ صارفین حکومت سے عارف اور کونج کو دوبارہ ملانے کی درخواست کرتے رہے اور آخر کار اْن کی التجائیں رنگ لے آئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں