گینگ آف عزیزآباد، پولیس افسران گٹکا ماوا کی فروخت روکنے میں ناکام
شیئر کریں
بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید آزاد
ہفتہ پہنچاؤ کارروائی نہیں کروں گا میں ایس ایس پی کے سسٹم میں ہوں، ایس ایچ او عزیزآباد کی ڈیلروں کو تسلی
(رپورٹ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ پولیس افسران گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام، بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، آصف نیاپو، نعیم فرکی، نعمان بندانی اور جنید آزاد، ہفتہ پہنچاؤ کارروائی نہیں کروں گا میں ایس ایس پی سینٹرل کے سسٹم میں ہوں کام جاری رکھو، ایس ایچ او عزیزآباد کی گٹکا ماوا ڈیلروں کو تسلی، ایس ایچ او عزیزآباد کا بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب گٹکا ماوا ڈیلروں سے کارروائی نہ کرنے کے عوض لاکھوں روپے ہفتہ لیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ مکین عزیزآباد کا کہنا ہے کہ تھانہ عزیزآباد کی حدود میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے سماج دشمن عناصر بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں کے خلاف ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس افسران کارروائی کرنے میں اب تک ناکام ہیں بس دکھاوے کی کارروائیاں کی جاری ہیں پر ان کارروائیوں سے چھوٹے گٹکا ماوا فروش پکڑے جارہے ہیں جو کہ بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں کے لیے ہی کام کرتے ہیں انہی کے کیبنوں پر 1000 یا 1500 روزانہ کی دیہاڑی پر، ان کارروائیوں سے تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکے ماوا ڈیلر اول نمبر طاہر عرف بوبی اور اس کے خاص کارندے جن میں آصف نیاپو، نعمان بندانی، نعیم فرکی اور دیگر شامل ہیں جب کہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اور اس کا خاص کرندہ جنید اور دیگر بھی آزاد ہیں، وجہ ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب، جو ان تمام گٹکا ماوا ڈیلروں سے ہفتہ لاکھوں روپے لیتا ہے کارروائی نہ کرنے کے غرض، تھانہ ذرائع کے مطابق یہ سماج دشمن عناصر اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی علاقہ عزیزآباد، حسین آباد کی حدود میں 15 سے 16 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ تین لاکھ روپے دیتا ہے جبکہ دوئم نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اپنا اور اپنے خاص کارندوں کا ہفتہ علاقہ عزیزآباد کی حدود میں 10 سے 12 کیبنوں پر گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی مد میں بھی 3 لاکھ روپے تھانہ عزیزآباد بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو دیتا ہے اس کے علاوہ یہ دونوں سماج دشمن عناصر دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اور دیگر ضمیر فروشوں کو بھی ہفتہ پہنچاتے ہیں، ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا گٹکا ماوا ڈیلروں سے کہنا ہے کہ ہفتہ پہنچاتے رہو میں کارروائی نہیں کروں گا میں ایس ایس پی سینٹرل کے سسٹم میں ہوں، محکمہ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو کرپشن پر شوکاز نوٹس بھی مل چکا ہے اور ان دونوں کا نام اسپیشل برانچ کی کرپٹ پولیس اہلکاروں کی مرتب کردہ رپورٹ میں بھی شامل ہیں، علاقہ مکین عزیزآباد کا مزید کہنا ہے کہ افسوس کہ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ جو کہ گٹکا ماوا ٹاسک فورس کے انچارج بھی ہیں انہیں اور ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کو تھانہ عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر سماج دشمن عناصر نظر نہیں آرہے اور نہ ہی ایس ایچ او عزیزآباد اور اس کا خاص بیٹر لاکھوں روپے ان گٹکا ماوا ڈیلروں سے لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے مسلسل ثبوتوں (ویڈیو، تصاویر) کے ساتھ علاقہ عزیزآباد کی خبریں بھی شائع کی جارہی ہیں اور محکمہ پولیس کے اعلی حکام کو بھی مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے پر کارروائی نہ ہونا صاف ظاہر ہے کہ پیسہ اوپر تک پہنچ رہا ہے، علاقہ عزیزآباد مکینوں کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عزیزآباد کی حدود میں بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، نعیم فرکی، آصف نیاپو، نعمان بندانی، جنید اور دیگر کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے علاقہ عزیزآباد سے ان سماج دشمن عناصروں کی فیکٹریوں میں بننے والے گٹکا ماوا اور ان کی سپلائی اور فروخت کو کیبنوں پر سے جڑ سے ختم کروایا جائے.


