میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کا حکم

ٹرمپ کا گرین لینڈ پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

واشنگٹن اور اتحادی ممالک میں تشویش ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اس اقدام کی مخالفت
کانگریس ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی،نیٹو اتحاد کے مستقبل پر سوالات اٹھ سکتے ہیں

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ حملہ سے متعلق فوجی منصوبہ تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس پر واشنگٹن اور اتحادی ممالک میں تشویش بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو گرین لینڈ پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت دی، تاہم جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دیا ہے۔ فوجی قیادت کے مطابق کانگریس بھی ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔برطانوی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر اور چند دیگر اعلیٰ اہلکار اس منصوبے کے حامی ہیں، جنہیں وینزویلا کے خلاف حالیہ امریکی کارروائیوں کے بعد مزید اعتماد حاصل ہوا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس اقدام کے ذریعے امریکی معیشت کو درپیش مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، جبکہ مڈٹرم انتخابات سے قبل کسی بڑے عالمی تنازع کے ذریعے ووٹرز کو متحرک کرنا بھی ان کے اہداف میں شامل ہو سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اگر گرین لینڈ حملہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ برطانیہ اور امریکا کے تعلقات میں شدید تناؤ کا باعث بن سکتا ہے اور نیٹو اتحاد کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین وہاں اثر و رسوخ قائم نہ کر سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں