نئے مالی سال 2026-27، بجٹ کی تیاریاں شروع ،ٹیکس تجاویز مانگ لیں
ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
ایف بی آر نے کسٹمز قوانین میں ترامیم کیلئے 10فروری تک سفارشات طلب کرلی
فیلڈ فارمیشن کا نام، تجاویز، ترامیم کا جواز، ریونیو پر ممکنہ اثرات شامل ،ہدایت جاری
نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ایف بی آر نے نئے بجٹ کے حوالے سے ٹیکس تجاویز مانگ لیں۔ایف بی آر کے مطابق کسٹمز قوانین میں ترامیم کیلئے 10 فروری تک سفارشات طلب کرلی گئیں، چیف کلیکٹرز، ڈائریکٹر جنرلز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔تمام فیلڈ فارمیشنز کو بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز دینے کی ہدایت کردی گئی، فیلڈ فارمیشن کا نام، تجاویز، ترامیم کا جواز، ریونیو پر ممکنہ اثرات شامل ہیں۔ٹیکس تجاویز کی تیاری کیلئے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس بھی قائم کردیا گیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری ٹیکس پالیسی آفس کی نگرانی میں ہوگی۔


