میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ای چالان کراچی والوں کیلئے ، جرمانے کم نہیں ہوں گے، ناصر شاہ کا اعلان

ای چالان کراچی والوں کیلئے ، جرمانے کم نہیں ہوں گے، ناصر شاہ کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

میں نے ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ، وہ شوشے چھوڑتے رہے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات
ایم کیو ایم نے نئے صوبے کا شوشا چھوڑا تھا، اگر گرمی ہوتی تو ہم ان کو ٹھنڈا شربت پلاتے، میڈیا سے گفتگو

صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی میٹنگ تھی، سندھ میں ڈویژنل بورڈ کو ایکٹو کیا جارہا ہے، کراچی میں ہر جگہ پر اس کو بہتر کیا جائے گا، گھروں سے کچرا اٹھانے کا سلسلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایسے بیانات دے کر خود کو مضبوط کررہی ہے، میں نے ایم کیو ایم جماعت اسلامی سب سے رابطہ کیا ہے، وہ شوشے چھوڑتے رہے ہیں ایم کیو ایم نے نئے صوبے کا بھی شوشا چھوڑا تھا، اگر گرمی ہوتی تو ہم ان کو ٹھنڈا شربت پلاتے، ان کو ایسی باتیں کرنے دیں۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی کو بہتر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔ناصر شاہ کا مزید کہنا تھاکہ لوکل گورنمنٹ کو با اختیار کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کیوں اختیار کی، پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی نظام ہی ختم کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں