میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دشمنوں کی چال ناکام،فیلڈ مارشل کی کال کام کرگئی

دشمنوں کی چال ناکام،فیلڈ مارشل کی کال کام کرگئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

جنرل عاصم منیر کی کوششوں سے سری لنکن ٹیم دورہ جاری رکھنے پر آمادہ ہوئی، محسن نقوی
ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، سینیٹ میں اظہار خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جب کہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان بالا (سینیٹ ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں دورہ مکمل کرنے کا بہادری سے فیصلہ کیا، تمام سیکیورٹی خدشات دور کیے گئے، سری لنکن پریزیڈنٹ اور ٹیم کی رہنمائی میں مدد کی خود پلیٔرز سے بات کی، پاکستان کے فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکریٹری دفاع سے خود بات کی، ڈیفنس حکام نے سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی، رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے ٹیم کی حفاظت کی، اور انہیں سٹیٹ گیسٹ پروٹوکول دیا جا رہا ہے، زمبابوے کی ٹیم بھی رات گئے اسلام آباد پہنچی، تمام باقی میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، میں سری لنکن صدر حکومت سری لنکن کرکٹ بورڈ اور خاص طور پر سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں، سری لنکن حکومت نے یہ فیصلہ سری لنکن کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سری لنکن کے لیے ٹیم کے ساتھ میری طویل مشاورت ہوئی ۔مشاورت میں تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران موجود تھے، سری لنکن ٹیم کے بات چیت میں ان کے تمام سکیورٹی خدشات کو حل کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر، حکومت، انکے بورڈ اور کھلاڑیوں کا مشکور ہوں، کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، انکے بورڈ نے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا، کھلاڑیوں کا اپنی طرف سے اور پوری قوم کی طرف سے مشکور ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں