میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کو وارننگ

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کو وارننگ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ٹیکس دہندگان کو آخری تاریخ سے پہلے گوشوارے درست طور پر جمع کرانے کی ہدایت
معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،حکام
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا15 کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے "لیٹ فائلر” کیٹیگری میں آجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کر دیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے اور اس تاریخ کے بعد مزید کوئی توسیع قابلِ غور نہیں ہوگی۔حکام نے ٹیکس دہندگان کو آخری تاریخ سے پہلے اپنے گوشوارے مکمل اور درست طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ جو لوگ 15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرائیں گے وہ "لیٹ فائلر” کیٹیگری میں آجائیں گے جس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح زیادہ لاگو ہوتی ہے۔ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ گوشوارے میں معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ایف بی آر کے پاس ٹیکس ڈیٹا کی متعدد ذرائع سے تفصیلات موجود ہیں، جن میں شناختی کارڈ (CNIC)، اے ٹی ایم؍کریڈٹ کارڈ کی خریداری کی تفصیلات، پاسپورٹ پر بیرونِ سفر کے ریکارڈ، جائیداد (منقولہ؍غیرمنقولہ) کے ریکارڈ اور ایکسائز کے ذریعے مہنگی گاڑیوں، جیپس اور موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا شامل ہے۔حکام نے کہا ہے کہ جعلی ناموں اور بے نامی داروں کے خلاف کارروائیاں 16 اکتوبر سے شروع کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں