میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسین نواز کی جے آئی ٹی میں چوتھی پیشی ‘ آج ڈار سے تفتیش ہوگی

حسین نواز کی جے آئی ٹی میں چوتھی پیشی ‘ آج ڈار سے تفتیش ہوگی

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاناما کیس کی تحقیقات حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشیوں کا سلسلہ جاری،4گھنٹے سے زائد سوالات کے جواب دیے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی جے آئی ٹی کا بلاوا آگیا، حسین نواز کہتے ہیں جتنی بار بھی سمن ملیں گے اتنی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ں گا وزیراعظم کو ابھی تک نہیں بلا یا گیا اگر جے آئی ٹی سوال کرنا چاہے گی تو وہ بھی قانون کی پاسداری کریں گے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازگزشتہ روز چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں چار گھنٹے سے زیادہ ان سے سوال جواب کا سلسلہ جاری رہابعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مجھ سمیت شریف خاندان نے ماضی میں بھی احتساب کے نام پر ان معاملات کا سامنا کیا ہے یہ ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کا مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے طے ہو جائے جے آئی ٹی نے جو پوچھا بتا دیا وزیراعظم نے قانون کی پاسداری کے لئے اپنی زندگی بھی خطرے میں ڈالی ،ان کا کہنا تھا کہ مجھے جتنی بار بھی سمن ملیں گے میں اتنی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ں گا، مشرف کے دور میں ہم14ماہ جیلوں میں رہے بلکہ گواہان بھی جیلوں میں رہے ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تومشرف کے دور میں سامنے آچکا ہوتاآج بھی وہ ہی اثاثے ہیں جو مشرف دور میں بھی تھے حسین نواز نے کہا کہ ہم نے عدالتی نہیں بلکہ انتظامی احتساب کا بھی سامنا کیا اب سچ عوام اور سپریم کورٹ کے سامنے لائیں گے انہوں نے کہا کہ فلیٹس متنازع نہیں سپریم کورٹ میں بیان دیاجا چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ابھی تک نہیں بلا یا گیا اگر جے آئی ٹی سوال کرنا چاہے گی تو وزیراعظم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے اور اب بھی وہ قانون کی پاسداری کریں گے حسین نواز نے اس موقع پر اعلان کیا کہ میرے ساتھ کوئی معاملہ پیش آیاتو نہ صرف عدالت بلکہ عوام کے سامنے بھی لائیں گے۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی جے آئی ٹی سمن موصول ہو گیا آج اتوار کوجے آئی ٹی میں پیش ہونے کا امکان حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے جاری ہونے والا سمن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو چکا ہے اور مکان ہے کہ آج اتوار کو اسحاق ڈار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو حدیبیہ پیپرز ملز اور بیان حلفی پر جے آئی ٹی نے طلب کر رکھا ہے۔علاوہ ا زیں پاناما کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے شریف خاندان کے تمام افرادکے بنک اکاو¿نٹس کی تفصیلات مانگ لیں باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی نے حسن نواز حسین نواز اور نیشنل بنک کے صدرسعید احمد سے تحقیقا ت کے بعد اب اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے شریف خاندان کے 1990ءسے اب تک کی تمام بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے طلب کر لی ہیںجے آئی ٹی نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے پوچھا ہے کہ ان اکاؤنٹس میںکب اور کتنی رقم جمع کرائی گئی یا اکاو¿نٹس سے رقم نکالی گئی جبکہ یہ بھی پوچھا گیا کہ رقوم کون سے اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں جمع کرایاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں