میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس کے 132 ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر مافیا کے محافظ نکلے

کراچی پولیس کے 132 ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر مافیا کے محافظ نکلے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی پولیس کے کرپٹ افسران سے متعلق اسپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹ نے پورے محکمے میں ہلچل مچا دی
بھتہ وصولی کے مکروہ دھندے میں کئی تھانے براہ راست ملوث قرار، فہرست آئی جی سندھ کو ارسال،ذرائع
کراچی سے آنے والی ایک خبر نے سندھ پولیس کے پورے محکمے میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسپیشل برانچ کی ایک خفیہ رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پولیس کے 132 پولیس افسران اور اہلکار جرائم پیشہ گروہوں کے سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ فہرست آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔فہرست میں شامل افراد میں 58 تھانیدار (ایس ایچ اوز) اور 74 ہیڈ محرر شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ افسران نہ صرف منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا مافیا کی پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ پارکنگ مافیا، لینڈ گریبرز، غیرقانونی ریتی بجری مافیا اور چائے کے ہوٹل چلانے والوں سے بھی بھتہ وصول کرتے ہیں۔اس مکروہ دھندے میں کئی تھانے براہ راست ملوث قرار دیے گئے ہیں جن کے انچارجز کا نام فہرست میں واضح طور پر شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ان افسروں میں سے بعض اپنے تھانوں میں تعینات ہیں جبکہ کئی سابقہ ایس ایچ اوز بھی اور کچھ رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں