میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،المدنی آئیکون میںحفاظتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں

سندھ بلڈنگ ،المدنی آئیکون میںحفاظتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

نقشے کے برعکس صدر کے پلاٹ نمبر 304اے ایم 19 پر غیر قانونی بالائی منزلوں کی تعمیر
ڈائریکٹر نیاز لغاری اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی نگرانی پر بڑے سوالات

شہر قائد کے معروف کاروباری علاقے صدر موٹر سائیکل مارکیٹ اکبر روڈ پر پلاٹ نمبر 304اے ایم 19 میں قائم زیرِ تعمیر المدنی آئیکون ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگیا ہے جہاں مبینہ طور پر منظور شدہ نقشے کے برعکس اضافی بالائی منزلیں تعمیر کی جارہی ہیں۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق عمارت میں بلڈنگ قوانین، فائر سیفٹی اور ہنگامی اخراج کے لازمی تقاضوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے ، جس سے کسی بھی حادثے کی صورت میں انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔علاقہ مکینوں اور شہری حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث غیر قانونی تعمیرات کھلے عام جاری ہیں۔ خصوصاً ڈائریکٹر نیاز لغاری اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی کارکردگی اور نگرانی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ آخر قواعد کی خلاف ورزیوں کے باوجود کارروائی کیوں عمل میں نہیں لائی جارہی۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ المدنی ٹاور کی تعمیرات، منظور شدہ نقشے اور حفاظتی انتظامات کا فوری آڈٹ کرکے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی ممکنہ سانحے سے بچا جاسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں