میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات، حکام خاموش

سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات، حکام خاموش

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

شہری پلاٹ پر مالکان اور متعلقہ افسران کی غیرقانونی تعمیرات پر ملی بھگت بے نقاب
ماڈل کالونی سوئٹ ہوم سوسائٹی میں پلاٹ نمبر 18پر دُکانیں، کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر

ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں قائم سوسائٹیز پر بھی غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا نے بلڈنگ افسران کی مٹھیاں گرم کرنے کے بعد اپنا قبضہ جمالیا ہے مقامی شہریوں کے مطابق، پلاٹ مالکان رہائشی پلاٹوں پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹس کی بالائی منزلیں تعمیر کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی اور بنیادی شہری سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں کا الزام ہے کہ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو نے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی کرپشن پر مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جس پر شہری سوالات اٹھا رہے ہیں کہ اس عمل سے حکومتی اداروں کی ملی بھگت کے شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جا سکے اور ملکی محصولات کے نقصان کو ٹالا جا سکے ۔ماہرین شہری اور انتظامی سطح پر فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں، تاکہ ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے اس خطرناک رجحان کو ختم کیا جا سکے اور شہر کے قانونی ڈھانچے کو برقرار رکھا جا سکے ۔جرأت سروے کے دوران حاصل کی جانے والی زیر نظر تصویر میں واضح طور پر زمینی حقائق کو دیکھا جا سکتا ہے کہ سوئٹ ہوم سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ 18 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی بالائی منزلوں کی تعمیر دھڑلے سے جاری ہے ۔ جو غیر قانونی دھندوں سے کی جانے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں