قومی ورثے میں شامل قدیم عمارت خستہ حالی کا شکار
ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جولائی ۲۰۲۵
شیئر کریں
آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب واقع پرانی عمارت کا چھجا گرگیا ، جانی نقصان نہیں ہوا
باقی حصہ بھی گرادیا ،یہ عمارت خطرناک قرار نہیں دی گئی تھی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ
کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب پرانی عمارت کا چھجہ گر گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع پر ضلعی انتظامیہ اور ایس بی سی اے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، حکام نے مزدوروں کو بلاکر چھجے کا بقیہ حصہ بھی گرادیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہا کہ یہ عمارت خطر ناک قرار نہیں دی گئی تھی، عمارت قومی ورثہ میں شمار ہے، چجھے میں پانی بھرنے سے اس کا بوسیدہ حصہ گرا ہے۔


