میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کافیصلہ

پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی پی قیادت نے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کی جائے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز دے دی ہیں، وفاق، پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہو گی۔ پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر خاموشی حمایت کے مترادف ہے۔ لہٰذا اس معاملے پر تنقید کی جائے۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر خاموشی سیاسی طور پر نقصان دہ ہے، حکومت کے غلط کاموں، ناقص پالیسیوں کا نزلہ پی پی پر گرے گا اور پیپلزپارٹی کسی بھی برائی کا ملبہ خود پر گرنے نہیں دے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مرکزی، صوبائی رہنماؤں کو وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں