میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس  جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس  جاری

Author One
جمعه, ۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس  جاری ہے۔

زرائع کے مطابق اہم اجلاس میں وفاقی وزرا ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شریک ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جاری اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،  انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہ، ڈی جی ایف آئی اے بھی شریک ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی 2021ء  کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور کاجائزہ لے گی۔

اپیکس کمیٹی امن و امان سے متعلق نئے سال کے اہداف اور اسٹریٹیجیز کا تعین بھی کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں