میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سسٹم کی اجارہ داری کمزور بنیادوں پر خطرناک عمارتیں تعمیر

سندھ بلڈنگ، سسٹم کی اجارہ داری کمزور بنیادوں پر خطرناک عمارتیں تعمیر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اجارہ داری قائم ہے۔ بلڈنگ افسران جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں ۔ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان بھی محکمے سے بھاری تنخواہ اور دیگر مراعات لینے کے باوجود بھی خواب خرگوش میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں انتہائی ناقص مواد سے کمزور بنیادوں پر خطرناک ہائی رائز بلند عمارتوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی میں بھی ڈائریکٹر آصف رضوی نے ناجائز تعمیرات سے خطیر رقوم بٹور کر اپنے بے نامی اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کر لیا ہے ۔اس وقت بھی ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹاؤن بہادر آباد میں واقع مقبول کو آ پریٹو باؤسنگ سوسائٹی کے بلاک 3میں پلاٹ نمبر 1اور 2کی کمزور بنیادوں پر انتہائی ناقص مواد سے تجارتی مقاصد کے لئے بنائی جانے والی بلند عمارتوں کی تعمیر جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں