میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا کراچی کے لیے فنڈ ریلیز کروائیں ،گورنر، آپ پورے سندھ کے گورنر ہیں ،وزیراعلی،دلچسپ جملوں کا تبادلہ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے،علی امین گنڈاپور پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے،مفتاح اسماعیل حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، حافظ نعیم الرحمان فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی فوجی عدالتیں ہی کریں گے، عطا تارڑ سندھ بلڈنگ، ثاقب بن رؤف کے پاؤں کی ٹھوکر پر عدالتی احکامات امریکی پابندیاں بلاجوازقرار،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے، وزیراعظم سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ، نوجوانوں کو حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی سیاست میں حصہ لینے والے فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ، عارف علوی

ای پیج

e-Paper
پشاور ہائیکورٹ:الیکشن کمیشن کو سینیٹ کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ:الیکشن کمیشن کو سینیٹ کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات انعقاد کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ سینٹ الیکشن کرانے کیلئے دائر کیا ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے 10 دسمبر کو اجلاس ہوا، ابھی تک اس پر مشاورت جاری ہے، مخصوص نشستوں کی رویوں پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے، اس کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم آپ کو دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن کی استدعا نے کہا کہ ٹائم تھوڑا زیادہ کریں، اس پر تھوڑا وقت لگے گا، آپ بتائے کونسا تاریخ دیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کیس کو زیرالتوا رکھیں ہم جواب جمع کرے گے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو ایسی کھلی چھوٹ بھی نہیں دے سکتے۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک کے ایوان بالا(سینیٹ)کے الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں