میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاور سیکٹر کو 50ارب کی سبسڈی مزید جاری کرنے کا فیصلہ

پاور سیکٹر کو 50ارب کی سبسڈی مزید جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنیکافیصلہ کرلیا گیا، رواں مالی سال اب تک پاورسیکٹر سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پاور سیکٹر کے لیے مزید 50ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں ، مزید 50ارب روپے سے زائد کی سبسڈی کا اجرا پائپ لائن میں ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے دسمبر تک طے شدہ ہدف کے مقابلے سرکلرڈیٹ کا فلو بہت کم ہے، آئی ایم ایف سے طے شدہ دسمبر 2024کے ہدف کے مطابق پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا فلو 461ارب روپے کے اندر برقرار رکھنا ہے جبکہ 19 دسمبر 2024 تک سرکلر ڈیٹ کا ہدف صرف 70 ارب روپے تک پہنچا جوکہ ہدف سے کہیں کم ہے۔حکومتی ذرائع نے توقع ظاہر کی کہ نقصانات میں کمی اور کارکردگی میں اضافے کے نتیجے میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ہدف کو بآسانی حاصل کرلیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 128 ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کئے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مزید 50ارب روپے کے بعد پاور سیکٹر کو جاری کی گئی سبسڈی کی مجموعی مالیت 209ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں