میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران، صنعتکار بھی پریشان، ایک ہائیڈرنٹ سیل کرم میں علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی پاک بحریہ کے جہازوں نے خلیج عرب میں تعیناتی کے دوران کویت اور عراق کا دورہ کیا پی آئی اے کے بیڑے میں 11واں ایئربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ شامل کر لیا گیا پاکستان تحریک انصاف نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سول نا فرمانی کی تحریک شروع کریں گے،عمر ایوب مردان کے علاقے تخت بائی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا سائبیریا کی ہواؤں کے سبب آئندہ چند روز تک سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے ایرانی سفارت خانے میں کام کرنے والے ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا  برکی پولیس: ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے جعلی پولیس اہلکار، مبینہ خطرناک شوٹرسمیت 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان، تاریخ سامنے آگئی

ایم کیو ایم کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان، تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس حوالے سے تاریخ بھی سامنے آ گئی۔پارٹی کے بہادر آباد مرکز پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائمخانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ دن مہاجر ثقافت اور بانیان پاکستان کی تہذیب و ورثے کو اجاگر کرنے کا موقع ہوگا۔ گورنر ہاؤس کراچی ایک گلدستہ ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ اپنے کلچر کا جشن مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کلچر پاکستان کا قومی اثاثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم لسانی بنیاد پر لگایا گیا تھا ۔پاکستان بننے سے پہلے ہمارے اجداد پاکستانی تھے ہم بھی پاکستانی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ پرامن صوبہ ہے ،یہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی دھرتی ہے ۔ کراچی پاکستان کی تمام ثقافتوں کا مسکن ہے اور مہاجر کلچر ڈے مہاجروں کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کے ساتھ قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر ثقافت دراصل بانیان پاکستان کی ثقافت ہے اور کرتا پاجاما اس ثقافت کا نمائندہ لباس ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کے مہاجر کلچر ڈے منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مثبت پیغام دینے کے ساتھ قومی ہم آہنگی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 24 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ مہاجر کلچر ڈے کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور اس قومی دن کو کامیاب بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں