میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات،ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار، فریقین نے رابطہ نہیں کیا

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات،ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار، فریقین نے رابطہ نہیں کیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات کے معاملے پر اب تک فریقین نے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش کے باوجود فریقین نے ابھی تک باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔تحریک انصاف نے اپنی نامزد مذاکراتی کمیٹی کے نام بھی اسپیکر آفس کو نہیں دیے جبکہ حکومت کی طرف سے بھی تاحال مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل سے قبل نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ۔ شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں