میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری نرسنگ کالج کی پرنسپل شبانہ بلوچ عہدے سے فارغ

لیاری نرسنگ کالج کی پرنسپل شبانہ بلوچ عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ نے بڑے پیمانے پر نرسنگ کالجز کے پرنسپل کے تبادلے وتقرریاں کی ہیں۔ لیاری نرسنگ کالج کی پرنسپل شبانہ بلوچ کو بالآخر فارغ کردیا گیا، ارشاد عباس کی تعیناتی جبکہ خیرالنساء مغل کو رتھ فاؤ نرسنگ کالج کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے افسران کی کمی کے باعث گریڈ 19 کے عہدوں پر گریڈ 18 کے افسران کو تعینات کیا گیا ہے، روبینہ شر کو قطر اسپتال کراچی کے نرسنگ کالیج میں پرنسپل، نسرین رمضان کو پرنسپل نرسنگ کالیج لیاقت اباد، شہزادی بھٹی کو پرنسپل نرسنگ کالیج میل سکھر، فرزانہ بھٹی پرنسپل نرسنگ کالیج فیمیل نوابشاہ، انیلا اکرم نرسنگ کالیج جامشورو، جمال الدین نرسنگ کالیج جیکب اباد، عبدالغنی کا پرنسپل نرسنگ کالیج سانگھڑ میں تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے گریڈ 19 میں پروموشن کئے گئے شبیر جھتیال کو پرنسپل نرسنگ کالیج کورنگی اور اشوک کمار پبلک ہیلتھ اسکول میرپور خاص میں تعینات کیا گیا ہے، فضل الدین پرنسپل نرسنگ کالیج بدین، عبدالرئوف پرنسپل پبلک ہیلتھ اسکول لاڑکانہ، خیرالنساء کو پرنسپل فیمیل نرسنگ کالیج رتھ فائو سول اسپتال کراچی میں اور دیگر کلینیکل و نرسنگ لیکچرز کو بھی مختلف نرسنگ کالیج میں تعینات کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں