میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمندر کی گہرائیوں میں دوسری عالمی جنگ کا تباہ شدہ بحری جہاز مل گیا

سمندر کی گہرائیوں میں دوسری عالمی جنگ کا تباہ شدہ بحری جہاز مل گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

دوسری جنگِ عظیم میں تباہ ہونے والا بحری جہاز مونٹی ویڈیو مارو کا ملبہ 81 برس بعد فلپائن کے قریب سمندر کی 4 ہزار میٹر گہرائی میں پایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی 1942ء میں اس بحری جہاز پر 1 ہزار سے زائد آسٹریلوی مسافر سواتر تھے جن میں بیشتر جنگی قیدی تھے۔امریکی آبدوز یو ایس ایس اسٹرجن نے اس جہاز کو تباہ کر دیا تھا۔یہ آسٹریلیا کی سمندری تاریخ کا سب سے تباہ کن واقعہ تھا جس میں کم از کم 850 فوجی اہلکاروں سمیت 979 آسٹریلوی شہری ہلاک ہوئے تھے۔آسٹریلوی ادارے کے مطابق اس جہاز میں 13 دیگر ممالک کے جنگی قیدی بھی سوار تھے، جس کے باعث ہلاک ہونے والے جنگی قیدیوں کی کل تعداد 1060 تھی۔اس حوالے سے آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البنیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلآخر مونٹی ویڈیو مارو کی آخری آرام گاہ مل گئی، جس میں 1060 جنگی قیدی اور 850 آسٹریلوی فوجی اہلکار سوار تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں